Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تجارت میں اضافے کیلئے کوششوں پر زور دیا۔

اس موقع پر قطرکے وزیر خارجہ نے امیر قطر کی جانب سے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت ، لائیو سٹاک ، توانائی اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور پر کشش مراعات سے قطر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں نوکری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم اور قطر کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔قبل ازیں دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے اپنے ہم منصب کا خیر مقدم کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات