بھا رت،امرتسر میں مذہبی رسومات کے دوران ٹرین حاد ثہ، 50 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

تقریب میں نائب وزیر اعلی نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو بھی موجود تھیں، ، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ، متعدد کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، بھارتی وزیراعظم کا متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، دیگر سیاسی رہنمائوں کی بھی مذمت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:30

بھا رت،امرتسر میں مذہبی رسومات کے دوران ٹرین حاد ثہ، 50 افراد ہلاک 200 ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارتی پنجاب کے شہر امر تسر میں مذہبی رسومات کے دوران ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی ہو گئے ،نائب وزیر اعلی نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو بھی موجود تھیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار افسوس واقعہ کی تحقیقات کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق جمعہ کے روز دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین آ گئی شدید آتش بازی جاری تھی لوگ میلہ دیکھنے کے لئے ٹرین کی پٹری پر بھی بیٹھے ہو ئے تھے کہ اس دوران ٹرین آ گئی اور آتش بازی کے باعث لوگوں کو ٹرین کی سیٹی بجنے کی آواز نہ آئی جس کے باعث سیکنڑوں افراد ٹرین کی زد میں آ گئے بھارتی پنجاب کے کمشنر کے مطا بق حادثے میں میں 50 افراد اہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں اس تہوار میں بھارتی پنجاب کے وزیر نجوت سنگھ سندھو کی اہلیہ بھی شریک تھیں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ دوسری جانب ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہسپتالوں اور ایمبیولنسس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔حادثے پر سیاسی حلقوں کی طرف سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پنجاب میں حزب اختلاف کی جماعت شرومنی اکالی دل کے سربراہ سٴْکھبیر سنگھ بادل نے ٹویٹ کے ذریعے شدید افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امرتسر کے جوڑا گیٹ پر دسہرہ دیکھنے آئے بیگناہ افراد کو تیز رفتار ٹرین نے کچل دیا، اس حادثے کے بارے میں سن کر مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے۔ مقامی حکام اور پولیس کو جواب دینا چاہیے کہ ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلانے کی اجازت کیسے دی گئی'دلی سے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا، 'امرتسر سے ایک بڑے ٹرین حادثے کی خبر آ رہی ہے۔ میں علاقے کے اپنے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ امدادی کارروائی میں مدد کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کریں۔'۔