جیل میں قید خطرناک قیدی جیل حکام کو چونا لگا گئے

ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان سیشن جج کے جعلی حکم نامے پر رہا ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:40

جیل میں قید خطرناک قیدی جیل حکام کو چونا لگا گئے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) گوجرنوالہ میں قید ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان سیشن جج کے جعلی حکم نامے پر رہا ہو گئے۔ہمارے ہاں ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ چور چوری سے تو جائے ،یرا پھیری سے نہ جائے۔اس کی عملی مثال گوجرنوالہ کی جیل میں قید 2 خطرناک ڈاکووں نے پیش کردی۔ دونوں ملزمان تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں سکریپ ڈیلر عبدالطیف کے گھر سے 22 تولے طلائی زیورات اور 70 لاکھ نقدی کی ڈکیتی کے جرم میں جیل میں قید تھے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں جیل میں بند مجرم ریاض الدین اور محمد امین تھے جنکو ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کے جعلی حکم پر ضمانت پر رہا کرایا گیا۔انکے گینگ کی جانب سے یہ جعلی حکمنامہ تیار کروایا گیا اور جیل حکام کے سپرد کیا گیا۔یہ حکمنامہ اصل کے اتنے قریب تھا کہ جیل حکام کو شک بھی نہ گزرا اور ملزمان کو رہا کردیا گیا۔محکمانہ کاروائی کے بعد عدالت کو معلوم ہوا تو انہوں نے ایسے کسی بھی حکم سے لاعلی کا اظہار کیا۔ معاملہ سامنے آنے پر عدالتی اہلکار کی درخواست پر معاملہ کی انکوائری شروع کر دی گئی۔ دوسری طرف ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی خطرناک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔