اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں، اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے، پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کیلئے امتحان ہے، اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا کریں، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں، اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کیلئے امتحان ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے خلاف عالمی برادری ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اور ادارے قانون اور انصاف کے تقاضے پوری ذمہ داری اور غیر جانبداری سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا کریں، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو مطلوب ملزمان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔