وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمختلف شہروں میں شکایت سیل فعال کردیئے گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمختلف شہروں میں شکایت سیل فعال کردیئے گئے
ڈی جی خان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل ، ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل قائم کیے جا رہے ہیں ۔ ڈیرہ غازیخان میں ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ کوٹ چھٹہ او رتونسہ تحصیل میں وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل فعال کر دیئے گئے ہیں ۔ تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن جبکہ ضلعی شکایت سیل کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے شکایت سیل کا اچانک معائنہ کیا اور موصول شدہ درخواستوں اور شکایات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی جی فاروق صادق ، ایس این اے محمد معظم چشتی اوردیگر موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ آن لائن شکایات کے علاوہ ہیلپ لائن 08002345,ٹیلیفون نمبر0649260346پر بھی اندراج کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

براہ راست درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی․ شکایات کی تحقیق ،ازالہ ، عملدرآمد او ررپورٹ کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن متعین کی گئی ہیں۔

مقررہ اوقات میں شکایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحصیل شکایت سیل سے ڈپٹی کمشنر آفس اور کمشنر کے علاوہ چیف منسٹر سیل میں شکایات رپورٹ ہوں گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے آن لائن وصول شدہ 17درخواستو ں پر فوری تحقیقات ، کارروائی اور رپورٹ کے حوالے سے احکامات جاری کیے ․ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیا کہ گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی ، رجسٹری ، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر 18معاملات کے حوالے سے شکایات در ج کرائی جاسکتی ہیں جن پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :