سکھر پولیس نے دو ماہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو فیصل آباد سے بازیاب کرلیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:00

سکھر ۔ 19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل روہڑی سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فیصل آباد سے بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے، ایس ایس پی اسد رضاکے مطابق 25 سالہ فردوس کھوکر کو دو ماہ قبل روہڑی بازار سے چوڑیاں بیچتے وقت اغوا کیا گیا تھا، جبکہ اس کی رہائی کیلئے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، پولیس کارروائی کال ٹریسنگ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونیوالی لڑکی فردوس کھوکھر نے بتایا کہ اغوا کار اسے دو ماہ قبل اغوا کرکے فیصل آباد لے گئے،دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :