Live Updates

سکھر،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کی گرین مرچنٹس کے عہدیداران سے ملاقات

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:00

سکھر ۔ 19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر مبین جتوئی نے گرین مرچنٹس کے آفس آکر عہدیداران سے ملاقات کی اور مارکیٹ کے حوالے سے مسائل معلوم کئے۔ جنرل سیکریٹری جناب شبیرمیمن نے نیواناج مارکیٹ میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوںسے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماء نے وعدہ کیا کہ اس مسئلہ کو بہت جلد اعلی سطح تک پہنچا کر تاجروں کو انکا حق دلوایا جائے گا۔

اس موقع پر عہدیداران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں جنرل سیکریٹری شبیرمیمن،حاجی اقبال فاضلانی،عاطف قریشی،شفیق قریشی،ہاسا مل،سیٹھ سری چند،اسد فاروقی،کیلاش کمار،رمضان عباسی،حسین چوہان،سدھام چند،شرن کمار،چندرمل،شام لال،عتیق پٹھان،سندیپ کمار،افضال معاویہ،فواد قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات