پرائیویٹ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں ،شاپنگ مالز کے مالکان کو موٹر سائیکل سٹینڈز از خود ختم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے علاوہ بڑے بڑے پلازوں‘ شاپنگ مالز کے مالکان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ سکولوں‘ ہسپتالوں اور پلازوں کے باہر سائیکل سٹینڈز از خود ختم کردیں وگرنہ ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی سرگودھا شہر کے علاقے سٹیلائٹ ٹائون میں بیشتر تعلیمی اداروں‘ پرائیویٹ ہسپتالوں‘ شاپنگ مالز‘ اور پلازوں کے مالکان نے اپنی ایک بھی انچ زمین نہیں چھوڑی جبکہ سرکاری اراضی پر سائیکل سٹینڈ وغیرہ قائم کرکے ان سے باقاعدہ بھتے وصول کررہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے تمام مالکان سے سڑکوں پر قائم سٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔