Live Updates

عمران خان کی پالیسیوں سے براہ راست شہری مستفید ہوں گے۔چوہدری انور

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری انور حویلی والے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پاکستان دنیا کے عظیم ملک بن کر سامنے آئے گا ۔ عمران خان کی پالیسیوں سے براہ راست شہری مستفید ہوں گے اور قوم خوشحالی و ترقی کی طرف گامزن ہو گی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ پاکستان کے عوام قرض سے نجات حاصل کرکے ایک باوقار قوم بن سکیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے اور ہماری قیادت بہت جلد ملک کوطاقتور بنائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کر کے شہریوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہو گا ۔ تحریک انصاف کی قیادت مسائل کے حل کے لئے میدان میں اتر چکی ہے او ر اداروں کی مظبوطی او ر قومی ترقی کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا ریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم صبر کے ساتھ کام لے اور انشاء اللہ بہت جلد ملک مسائل سے آزاد اور خوشحال ہو گا اور قوم ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو مسائل سے آزادی دلوانے کا عزم کر رکھا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات