Live Updates

کشمیر ی عوام کی آزادی کا فیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق کیا جائے ۔فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی بہادری سے بھارتی فوج خوفزدہ ہے ۔ بھارتی فورسز کشمیر میں ہونے والے مظالم کو فور طور پر روکے اور کشمیر ی عوام کی آزادی کا فیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق کیا جائے ۔ کشمیری عوام کے دل پاکستان کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک حق خود ارادیت جموں و کشمیر انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجاہت حسین سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے برطانیہ میں ہونے والی جموں کشمیر تحریک خود ارادیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کا مقدمہ بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہے لیکن بھارت درندگی کی انتہا کر رہا ہے ۔ بھارتی فورسز کشمیرکے علاقوں سے اپنی فورسز کے انخلا کو یقینی بنائے تاکہ خطے میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات