Live Updates

حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، فرخ سلیم

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ترجمان وفاقی حکومت برائے معیشت و توانائی فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسا پروگرام اپنایا جائے کہ کم آمدنی والوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں جانا پاکستان کے مفاد میں ہے اور موجودہ حکومت ہر وہ کام کرے گی جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو تاکہ ملک آگے بڑھے۔ ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی مشکلات میں کمی اور انہیں بہتر معیار زندگی کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہیں موثر و کارآمد پالیسیاں اپناتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم اور ٹھوس اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات