ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش جاری رہے گی، فیڈریکا موگرینی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی ۔فیڈریکا موگرینی نیمیڈیا سے گفتگو میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں یورپی یونین کے مئوقف کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے مئوقف کے سلسلے میں بھی کہا کہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کٰے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طور سے وسطی ایشیا کے ملکوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔اس سے قبل یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ یورپ، مالی ٹرانزیکشن کا سسٹم، ایس پی وی قائم کر رہا ہے تاکہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی امریکی پابندیوں کے باوجود یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کا عمل جاری رہے۔