ہمسایہ ملکوں کو تیرہ ارب ڈالر مالیت کی ایرانی مصنوعات برآمد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ایران نے گذشتہ 6 مہینے کے دوران ہمسایہ ملکوں کو 12 ارب950 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جو گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے محکمہ کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی، عراق، ترکمانستان اور آرمینیا جیسے ممالک کی زمینی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں جبکہ عمان، قطر، کویت، بحرین، قزاقستان اور روس کے ساتھ ایران کی سمندری سرحدیں ملتی ہیں اور یہ ممالک ان 100 ملکوں میں شامل ہیں جنھیں ایرانی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔

خبروں کے مطابق گذشتہ 6 مہینے کے دوران پچھلے برس کے مقابلے میں مالیت کے اعتبار سے 25 فیصد اور وزن کے اعتبار سے 14فیصد سے زائد ایرانی مصنوعات سمندری سرحدوں پر واقع ایران کے ہمسایہ ملکوں کو برآمد کی گئیں۔زرعی مصنوعات اور پروٹین نیز گھریلوں استعمال کے وسائل پیٹروکیمیکل اور چاکلیٹ وہ اشیا اور مصنوعات ہیں جو سب سے زیادہ برآمد کی گئی ہیں۔