مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجیوںنے ضلع پلوامہ میں ایک حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع کے علاقے شادی مرگ میں اپنے ایک کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں فردوسہ نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔