مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فورسز اہلکاروں نے سرینگر میں صحافیوںکو تشدد کا نشانہ بنایا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران سخت تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ وابستہ تین صحافیوں کو سرینگر کے علاقے نواب بازار میں سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں انہیں گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں نے چند روز قبل بھی سرینگر کے علاقے فتح کدل میں میڈیا نمائندوں اور فوٹو جرنلسٹوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا۔ قابض فورسز نے فتح کد ل میں آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔