گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء)معروف لوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کامیاب آپریشن کرنے کے بعد انہیں چار روز تک ہسپتال میں ہی رکھا گیا تاہم اب ڈاکٹروں نے انکی بہتر صحت کو دیکھتے ہوئے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ہے۔