صاف اور سرسبز پاکستان میں ہم سب کی بھلائی ہے‘ ڈاکٹر نورپیائو خان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

پشاور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں وی سی آفس انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینٹکس انجینئرنگ تک ایک واک کا انعقاد کیاگیا‘ جس کی قیادت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنورپیائوخان کررہے تھے‘ واک میں فیکلٹی ممبران ‘انتظامی آفسران اور طلبہ وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ شرکاء نے کلین اینڈ گرین پاکستان بارے میں بینرز اٹھارکھے تھے‘ قرآن پاک کی تلاوت محمدنعمان نے کی‘ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹرنورپیائوخان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا خیرمقدم کیااور اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیا‘ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی اور پاکستان ہم سب کا گھرہے‘ صاف اور سرسبز پاکستان میں ہم سب کی بھلائی ہے‘ جنگلات میں کمی کی وجہ سے ماحول پربرے اثرات مرتب ہورہے ہیں‘ اور موسمیاتی تبدیلیوں نسے فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے‘ ہمیں ماحول کے ساتھ ساتھ ‘جسمانی اور روحانی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہئیاور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ‘ جب ہمارا ماحول صاف ستھراور سرسبز ہوگا تو ہم بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہیں گے‘ انہوں نے کہاکہ پودوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور شعبہ زراعت میں بھی بہتری آئیگی‘ ضرور اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے گھروں ‘محلوں کیساتھ ساتھ ہرجگہ صفائی کا خیال رکھنا چاہیے‘وائس چانسلر نے کہاکہ اس بارے میں عوام میں آگاہی اور شعور لانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :