نوشہرہ پولیس اور مجرم اشتہاری کے درمیان پولیس مقابلہ

مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،پولیس کو اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب ہے، ڈسٹرکٹ پولیس ڈاکٹر زاہداللہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

نوشہرہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس کو اقدام قتل اور کئی دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ارض علی ولد خاندان ساکن معراجی بالا اپنے علاقے میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس ڈاکٹر زاہداللہ نے اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پراظہار شاہ DSPہیڈکوارٹر کی سربراہی میں مسعود خانSHO/SI تھانہ نوشہرہ کلاں سمیت پولیس ٹیم تشکیل دیکر مجرم اشتہاری کی فوری گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس نے مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپہ لگا کر چاروں طرف سے گھیر لیا۔اشتہاری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی اپنی حفاظت خود اختیاری میں فائرنگ کی۔فائرنگ کا تبادلہ تقریباً30منٹ تک جاری رہا۔آخر کار پولیس کو کامیابی ملی اور مجرم اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کر لی گئی۔زخمی کو موقع پر طبعی امداد دیکر فوری طور پرLRHپشاور پہنچایا گیا۔