گوجرانوالہ، شہریوں کو لوٹنے والا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن بن کر دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک پولیس آفیسرکے مطابق ملزم شہزاد ٹریفک وارڈن کی وردی پہنے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور گرفتاری کے وقت بھی یونیفارم پہنے ملزم شہزاد کے پاس چالان بک اور پستول بھی موجود تھا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم نے وردی، چالان بک اور سروس کارڈ کہاں سے حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :