سرگودھا‘ تجاوزات اور قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنا شروع کر دیا

بازاروں کی خوبصورتی کھنڈرات میں بدلنے لگی اور شہریوں میں اشتعال پیدا ہونے لگا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں تجاوزات اور قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنا شروع کر دیا جس سے بازاروں کی خوبصورتی کھنڈرات میں بدلنے لگی اور شہریوں میں اشتعال پیدا ہونے لگا جو اسے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانے کی انتقامی کاروائی قرار دینے لگے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران انتظامیہ نے دوکانات کی انٹری سٹپ بھی توڑنے شروع کر دیئے جس سے بازاروں کی خوبصورتی پامال ہونے لگی اور ہر طرف کھنڈرات کے مناظر نظر آنے لگے۔گزشتہ روز بلاک 3 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کر کے انسداد تجاوزات ٹیم نے کچہری بازار ،حامد علی شاہ روڈ میں ویکسیلیٹر کے ذریعے دوکانات کے انٹری سٹپ بھی مسمار کر دیئے جس سے بازاروں کی دوکانات کی خوبصورتی کو داغ دار ہو گئی۔

جس پر شہریوں نے اسے سرگودھا میں نے لیگ کی فتح پر انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کو موجود حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔جن کی کاوائیوں سے شہر میں جگہ جگہ توڑ پھوڑ کے بعد پورا شہر گرد وغبار کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :