سرگودھا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جس کی نعش تھانہ کڑانہ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔زرائع کے مطابق تھانہ کڑانہ کے علاقہ 28 چک کے قریب روڈ کنارے سے مختار دین کی نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سرگودھا ریجن کے علاقہ میں تاجرکو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے پاس12لاکھ کی رقم بھی تھی واردات ڈکیتی میں مزاحمت قرار دے کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔زرائع کیمطابق میانوالی میں بکھر کے زاہد حسین کی جیب میں بارہ لاکھ روپے دیکھ کر ڈاکووں نے ہاتھا پائی کی اور فائرنگ کر کے دوبچوں کے باپ کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول تاجر کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ریجن کیقصبہ ساجھری میں 22 سالہ نوجوان وسیم نے گھریلو حالات پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔جس کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔