وسیم اکرم کا ایسا ریکارڈ جو22سال سے کوئی اور نہیں توڑ سکا

سابق کپتان نے1996ءمیں آج کے دن 8 ویں نمبر پر آ کر 257 رنز بنائے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:22

وسیم اکرم کا ایسا ریکارڈ جو22سال سے کوئی اور نہیں توڑ سکا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اکتوبر2018ء) آج 20 اکتوبر اور 2018 ءکا سال چل رہاہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ آج ہی کے دن پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے 1996ءمیں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبر پر آ کر 257 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی اور پاکستان کو بڑی شکست سے بچا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 ءمیں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر کے تک شیخوپورہ کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلاگیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 375 رنز بنا کر پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔زمبابوے کے کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور 553 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر 1996 ءکو آٹھویں نمبر پر آ کر 363 گیندوں پر 257 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے۔ اس علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے۔اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی بھر کردار نبھایا اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سعید انور 51 اور عامر سہیل صر ف 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے تھے اور سلیم ملک نے 52 رنز بنائے۔اس میچ میں پاکستان کے 553 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 241 رنز بنائے اور میچ ڑڈرا ہو گیا۔

زمبابو ے کے پہلے دورہ پاکستان کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تاہم دونو ںمیچوں کا ہی فیصلہ نہ ہو پایا اور ڈرا ہو گئے۔وسیم اکرم کی اس شاندار اور یادگار کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر وسیم اکرم کیلئے پیغام جاری کیا گیاہے جس کے ذریعے نئی نسل پاکستان کی ماضی میں رہنے والی بہترین کارکردگی سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔