تاوان اور قیدیوں کا تبادلہ، داعش نے 6 یرغمالی رہا کر دیے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) شام میںداعش کے جنگجوؤں نے تاوان اور قیدیوں کے تبادلے میں دروز کمیونٹی کے 6 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق بارے مبصر نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ تاوان اور قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل کی وجہ سے داعش نے دروز کمیونٹی کے 6 افراد کو اپنی قید سے رہا کیا ہے۔ شامی صوبے السویدا میں جولائی میں کارروائی کرتے ہوئے داعش نے اس نسل کے 27 افراد کو یرغمال بنالیا تھا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ 7 سالوں سے جاری شامی خانہ جنگی کی وجہ سے 3 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :