بلغاریہ، مشتبہ شخص نے صحافی کی ہلاکت کا اقبال جرم کر لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:30

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بلغاریہ کی پولیس نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے ایک مشتبہ شخص نے خاتون صحافی وکٹوریہ ماری نوًا کا ریپ اور بعد ازاں اسے ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے کہا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا اور اسے اپنے اس جرم پر افسوس اور شرمندگی ہے۔ مشہور صحافی اور ٹیلی وژن میزبان وکٹوریہ کی لاش رومانیہ سے متصل سرحدی شہر روسے سے سات اکتوبر کو ملی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اس حملے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا تاہم اسے بیلجیم سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :