مفاہمتی یادداشت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی‘چوہدری عرفان یوسف
دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے ،نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے‘خطاب
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00
(جاری ہے)
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی )اور برٹش چیمبر آف کامرس(بی سی سی) کے درمیان دونوںممالک کی باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو مز ید فر وغ دینے کیلئے ایک مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
ڈاکٹرآدم مارشل،ڈائریکٹر جنرل (بی سی سی ) نے کہاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو آپس میں بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔ پاکستانیوں کیلئے برطانیہ کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور ہم ہر ممکن سہولت دینے کیلئے تیار ہیں،ایم او یو سے تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدرزاہد سعید اور ایف پی سی سی آئی پاکستان یو کے بز نس کو نسل کے چیئرمین عمران خلیل نے کہاکہ تجارتی وفود کا تبادلہ باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے،دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانا ہے ۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اور قریب آنے کی ضرورت ہے اور تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ عرفان یوسف نے مزید کہاکہ برطانیہ پاکستان کا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں، دونو ں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.