آئی ایم ایف کا یوکرین کیساتھ14 ماہ پر مشتمل 4 ارب ڈالر قرض فراہمی بارے ایک معاہدے پر اتفاق

یہ معاہدہ مارچ 2015 ء میں ہونے والے ایک مالیاتی پیکج کی جگہ لے گا جس کی مدت پانچ ماہ میں ختم ہورہی ہے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ یوکرین کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث اس کے ساتھ14 ماہ پر مشتمل 4 ارب ڈالر قرض فراہمی بارے ایک معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ مارچ 2015 ء میں ہونے والے ایک مالیاتی پیکج کی جگہ لے گا جس کی مدت پانچ ماہ میں ختم ہورہی ہے۔اس معاہدے کی فنڈ کے بورڈ سے منظوری لینی ہوگی۔ادھر یوکرین کے وزیراعظم ولادیمر گروزمین آئی ایم ایف سے قرض لینے کے خواہاں ہیں اس کے لیے اقدام کے طور پر انھوں نے گزشتہ روز ملک میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 23.5 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا ہے جس پر یکم نومبر سے عمل شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :