Live Updates

حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ

حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے، ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔وزیرخزانہ اسد عمرکی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:14

حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر 2018ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے۔ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔ انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔

اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ کر بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے گی۔ ہمیں معیشت کے بہترین نتائج کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے جبکہ اووررگولیٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے متعلق تمام خبروں کے برعکس کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے۔ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے۔

7سے 8مہینوں میں26یا 27فیصد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔18ار ب کا خسارہ تھا تیزی سے دیوالیہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔اڑھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر18ارب ڈالر ہوگیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔امپورٹر نے کرنٹ خسارہ کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپے کمائے۔ امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات