Live Updates

خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ شفق حرا کا پی ٹی وی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا انکشاف

شفق حرا پی ٹی وی کے دفتر میں مٹھائیاں کیوں تقسیم کرتی رہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:32

خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ شفق حرا کا پی ٹی وی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی دوسری اہلیہ شفق حرا نے پی ٹی وی کے دفتر میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ شفق حرا نے 14 اکتوبر کے الیکشن کی رات مٹھائی کے دو بڑے بڑے ٹوکرے لے کر آئیں۔ اور انہوں نے ہی پی ٹی وی کے دفتر میں مٹھائیاں بانٹی اور کہا کہ میرے خاوند این اے 131 سے کامیاب ہو گئے ہیں، اسی خوشی میں مٹھائی بانٹ رہی ہوں۔

اور صبح 7 بجے تک مسلم لیگ ن کے تمام پالتو لوگ وہاں بیٹھ کر پراپیگنڈہ کرتے رہے جبکہ فواد چودھری اور دیگر وہاں بیٹھ کر ان کا منہ دیکھتے رہے۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی شفق حرا سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن خواجہ سعد رفیق نے ان خبروں کی تردید کی تاہم عام انتخابات کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی میں خواجہ سعد رفیق نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

بیان حلفی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ ان کی پہلی بیوی کا نام غزالہ رفیق اور دوسری بیوی کا نام شفق حرا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایا کہ ان کی دوسری بیوی ڈاکٹر شفق حرا سرکاری ٹی وی پرپروگرام کرتی ہیں۔ اسی طرح خواجہ سعد رفیق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا بھی ذکر کیا ۔ عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کو لاہور کے حلقہ این اے 131 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خواجہ سعد رفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شکست دی تھی۔ لیکن اسی نشست پر 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ہمایوں اختر کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات