علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل ماس کمیونیکیشن پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ 24اکتوبر کو منعقد ہوگا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل ماس کمیونیکیشن پروگرام میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ بدھ 24۔اکتوبر2018؁ء کوصبح نو(9) بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔ انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو ای میل ،ْ ایس ایم ایس اور خطوط جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جن امیدواروں کواب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں ،ْ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23۔

(جاری ہے)

اکتوبر تک شعبہ ماس کمیونیکیشن سے رجوع کریں۔داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بدھ 24۔اکتوبر 2018؁ء کو خط میں دیئے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔ایسے اُمیدوار جو داخلے کے اہل ہیں لیکن اُنہیںانٹری ٹیسٹ کے لئے خطوط نہ ملے ہوں، وہ بھی ٹیسٹ کے لئے پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدوراوں کے انٹرویوز 25۔اکتوبر کو صبح 9۔بجے شعبہ ماس کمیونیکیشن میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :