رقوم کی شفاف ترسیل کے لیے بی آئی ایس پی علیحدہ سے سروس چارجز ادا کر رہا ہے‘راجہ کلیم اللہ خان

بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو باوقار ،بااختیار بنانے اورمقصد حیات کی فراہمی کے عزم میں مصروف عمل ہے‘ریجنل ڈائریکٹر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو باوقار ،بااختیار بنانے اورمقصد حیات کی فراہمی کے عزم میں مصروف عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان نے پونچھ ڈویژن کے سرپرائز وزٹ سے واپسی پر جاری پر یس ریلز میں کیا۔بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشر یزکو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سہ ماہی میں حکومت پاکستان اور بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹراسلام آباد نے خواتین کی سہ ماہی مالی ماونت کو 4834/Rsروپے سے بڑھا کر5000/Rs روپے کردیا ہے ۔

خواتین کو مطلع کرتے ہو انہوں نے کہا کہ اس سہ ماہی آپ اپنی پوری رقم 5000/Rsروپے وصول کریں۔ پاکستان پوسٹ ، بینظیر ڈیبٹ کارڈ اور پوائنٹ آف سیل کے نمائندگان کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مستحق خواتین کو پورے پیسے دیں انہوں نے واضح کیا کہ رقوم کی شفاف ترسیل کے لیے بی آئی ایس پی علیحدہ سے سروس چارجز ادا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ خان نے بی آئی ایس پی کے تحصیل سٹاف کومانیٹرنگ کے عمل کو تیز کرنے اور خواتین کو ہر ممکن سہولت باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاشرے میں غربت کی لکیر سے نیچے رہ جانے والے افراد کی ذمہ داری سونپی ہے اس ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تاکہ رقوم کی ترسیل کومزید شفاف بنایا جا سکے۔

ریجنل آفس جاری پریس ریلز میںبتایا گیا کہ بی آئی ایس فیلڈ سٹاف کو بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ دھوکہ باز عناصر جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے معصوم لوگوں کو بی آئی ایس کی جانب سے امداد کے لیے منتخب ہونے کا لالچ دے رہے ہیں ۔ دھوکہ باز عناصر سے محفوظ رہنے کے لیے راجہ کلیم اللہ خان نے کہا کہ بی آئی ایس پی رقوم کی ترسیل بذریعہ بینظیر ڈیبٹ کارڈ (بی ڈی سی) اور پاکستان پوسٹ کر رہا ہے۔

بی آئی ایس پی کسی قسم کا کوئی پیغام بذریعہ فون یا ایس ایم ایس نہیں دیتا۔ دھوکہ باز وں کے نمبروں کو بلاک کیا جا رہا ہے اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو ان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لیے تحریک کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے خواتین سے کہا وہ ہمارے قریبی دفتر سے رابطہ کر کے دھوکہ باز عناصر کے موبائل فون نمبرز کی نشاندھی کریں تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کی جا سکے۔

بی آئی ایس پی کی فراڈ ڈی ٹیکشن کمیٹی موصولہ شکایات کے حوالہ سے تحقیقات کر کے مڈل مین اور کرپشن میں ملوث دوسرے لوگ جو بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو انکے مالی معاونت کے حق سے محروم کرتے ہیں یا کسی مدد کے بدلہ میں ان سے رقم طلب کرتے ہیں پاکستان کے قوانین کے مطابق انکے خلاف کاروئی کے لیے متعلقہ اداروںکے ساتھ رابطہ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :