پنجاب بھر میں 1020 ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاںبحق1154زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1154 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 672افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔475معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں503ڈرائیوز،29کم عمرڈرائیورز508مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت248متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد84حادثات میں103متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان77حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1154متاثرین میں941مرد اور213خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں154فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور603افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 394زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں858موٹر سائیکلز،134آٹو رکشے،87موٹر کاریں،44وین17مسافربسیں،38ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔