Live Updates

نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،بلاول بھٹو

واضح ہوگیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوبغیر تیاری کے لایا گیا، جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد، مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے،حکومت آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لینے جارہی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:55

نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،بلاول بھٹو
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، واضح نظر آ رہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کوبغیرکسی تیاری کے لایا گیا، جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد، مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے،حکومت آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لینے جارہی ہے۔

انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آ رہی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لینے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی مہنگائی کے علاوہ کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا۔

ہم نے معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے دورمیں عالمی مارکیٹ میں تیل148 ڈالرفی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائےعوام کی جیبوں پرڈاکے ڈال رہی ہے۔ حکومت نے دن بدن مہنگائی کرکےغریب عوام کا جینا اجیرن کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کورلیف دینے کا وعدہ کرنے والےغریب سے جینے کا حق تک چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح نظرآرہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کوبغیرکسی تیاری کے لایا گیا ہے۔ حکومت کے پاس آگے بڑھنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد، مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ بہترمعاشی پالیسی نہ دی گئی توعام آدمی کیلئے ایک وقت روٹی کا حصول ممکن نہیں رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کرکےغریبوں کے چولھے ٹھنڈے کیے جا رہے ہیں۔ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات