پاکستان والی بال فیڈریشن ملک بھر میں وابلی بال کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،خالد وقار

�ی28اکتوبر تک منعقدہ قومی خواتین والی بال چمپئن شپ کے انعقادکیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،سیکرٹری جنرل والی بال ایسو سی ایشن

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن نے 24سی28اکتوبر تک پشاورمیں منعقدہ قومی خواتین والی بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقادکیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، خیبر پختونخواوویمن ٹیم کا انتخاب ہوگیاجبکہ ایونٹ کیلئے پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں ٹیرافلیکس پشاور پہنچ گیاہے۔صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان والی بال فیڈریشن ملک بھر میں وابلی بال کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد ملک کے مختلف شہروںمیں باصلاحیت مرد وخواتین کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول کے تحت کام ہورہاہے،جسکے تحت فیڈریشن کی نگرانی پشاور میں منعقدہ قومی وویمن چمپئن شپ اس لحاظ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں پر نظر رکھی جائے گی اور انہیں سیف گیمز کیلئے والی بال ٹیم میں شامل کی جائینگی،اس ایونٹ میں میزبان ٹیم خیبر پختونخواسمیت پنجاب،سندھ ،بلوچستان،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد،آرمی،ایچ ای سی،پاکستان ایجوکیشن بورڈ،واپڈاکی ٹیمیں حصہ لیںگی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں اور آفیشلزسمیت 150سے زائد کھلاڑی بھر پور اندازمیں شریک ہونگے۔انکاکہناتھاکہ اس اپنی مددآپ کے تحت پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی پولیس اعجاز احمد کی بھر پور سپورٹ اس چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کررکھے ہیں،خالد وقار نے کہاکہ صاف وشفاف ٹرائل کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل صوبائی ٹیم کا انتخاب کرلیاگیاہے جن کا تربیتی کیمپ فر نٹیئر کالج میں جاری ہے ۔

انکاکہناتھاکہ دو نومبر سے آزادکشمیر میں منعقدہونیوالی آزادی کشمیر کے ہیروکیپٹن نتاخان میموریل نیشنل والی بال کیلئے مردوں کے صوبائی ٹیم کاکیمپ میں لگایاگیاہے جہاں پر کوالیفائڈ کوچ کی نگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔