آزادکشمیر میں صحت ، تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سردار مسعود خان
جن معاشروں میں عوام بیدار ہوتے ہیں ، وہ اپنے ،دوسروں کے حقوق و فرائض کا ادراک رکھتے ہیں ،ان معاشروں کو ترقی اور خوشحالی سے دنیا کی کوئی طاقت محروم نہیں رکھ سکتی،صدر آزاد کشمیر کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود نے پورے آزادکشمیر کے لوگوں کیلئے خدمت خلق اور اپنی مدد آپ کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے،چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:10
(جاری ہے)
صدر آزادکشمیر نے بھمبر میں فری ڈائیلاسز سنٹر کو دس سال تک کامیابی سے حکومتی امداد کے بغیر چلانے پر تنظیم کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود نے پورے آزادکشمیر کے لوگوں کے لئے خدمت خلق اور اپنی مدد آپ کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس تنظیم کی کارکردگی اور اس سے وابستہ افراد کے جذبہ خدمت سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور اس تنظیم کے سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں جا کر اس کی مدد کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے تیار ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مختصر عرصے میں 38ہزار مریضوں کو طبی سہولت مہیا کر کے اس تنظیم نے نہ صرف بھمبر کے عوام بلکہ ملحقہ پنجاب کے علاقوں کے لوگوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں صحت اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنا حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے لیکن حکومت تمام علاقوں میں عوام کو مطلوبہ صحت کی سہولتیں نہیں مہیا کرسکتی۔ اس لئے کشمیر دوست فلاح و بہبود کی طرح دوسری تنظیمیں بھی آگے آئیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے حکومت آزادکشمیر اور اپنی طرف سے تنظیم کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کو بھمبر کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود جیسی تنظیمیں بھمبر میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میرٹ کی بالا دستی ، قانون کی حکمرانی اور دور دراز کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج سے دس سال پہلے دو ڈائیلاسز مشینوں کے ساتھ جب اس سنٹر نے کام شروع کیا تو اس کا افتتاح انہوں نے کیا تھا اور آج 28ڈائیلاسز مشینوں کے ساتھ ضلع بھمبر ہی نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کا سب سے بڑا ڈائیلاسز سنٹر بن چکا ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے تنظیم کی انتظامیہ کو ہر قسم کی امداد مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزارت صحت نے بیرون ملک کشمیریوں کے مطالبہ پر ایک سیل قائم کیا ہے جس میں وہ ڈائیلاسز مشینوں سمیت ہر قسم کے طبی آلات اور مشینیں بطور عطیہ وصول کریں گے اور انہیں ان علاقوں میں عوام کی سہولت کے لئے مہیا کریں گے جہاں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد آزادکشمیر کے دس اضلاع میں 1400ملازمین کو محکمہ صحت میں بھرتی کیا جن میں نرسز کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ جبکہ 160ملین کی خطیر رقم سے 10ایمرجنسی سنٹر قائم کئے جہاں 24گھنٹے مریضوں کو علاج معالجے کی بلا معاوضہ سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سہولیات آنے والے سالوں میں تحصیل کی سطح پر بھی لوگوں کو مہیا کی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.