لاہور:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا، جانوروں کی باقیات سے نکالے گئے تیل کے ڈرم بھی برآمد کر لیے گئے۔انڈے گندے تو دودھ مضرصحت اور گوشت بھی غیرمعیاری، ملاوٹ مافیا نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔

(جاری ہے)

چند ہی ہفتوں کے دوران تقریبا 30 لاکھ گندے انڈے تلف کیے جا چکے ہیں، ناقص دودھ کی بھاری مقدار بھی روزانہ پکڑی جاتی ہے تو گوشت کے سپلائرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں علی الصبح 6 غیرقانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے مارے تو ساڑھے 6 ہزار کلو غیرمعیاری گوشت ہتھے لگا، مذبحہ خانوں میں صفائی کی ناقص صورت حال نے گوشت کو مزید مضربنا دیا تھا، جانوروں کی باقیات سے نکالے گئے تیل کے 12 ڈرم اور ایک ہزار کلو چربی بھی ہاتھ لگی، متعلقہ اداروں کی کوششیں اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملاوٹ مافیا کے پر ابھی تک نہیں کاٹے جاسکے۔

متعلقہ عنوان :