مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، حاملہ خاتون ہلاک

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک حاملہ خاتون ہلاک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے شادیمرگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک فوجی کیمپ پر گرنیڈ پھینکے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔ جس کے بعد اسے ہپستال منتقل کر دیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راجوڑی ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ ۔