اوچ شریف: پسند کی شادی‘اہلخانہ کے ہاتھوں بیٹی غیرت کے نام پرقتل

باپ‘ چچا اور نانا گرفتار‘پنچائت میں شامل دیگر تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

اوچ شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) اوچ شریف میں 16 سالہ شازیہ کوپسند کی شادی کے لیے گھرسے فرارہونے پراہل خانہ نے غیرت کے نام پرقتل کردیا۔ذرائع کے مطابق اوچ شریف میں 16 سالہ شازیہ کو پسند کی شادی کے لیے گھرسے فرارہونے پرغیرت کے نام پرباپ مشیراحمد‘چچا رفیق اورنانا منظور نے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پسند کی شادی کے لیے والدین کے انکارپرشازیہ گھرسے فرارہوگئی تھی‘لڑکی کو پنچائتی فیصلے پر ڈھونڈ کر واپس لایا گیااورواپس والدین کے حوالے کیا گیا‘جس کے بعد باپ، چچا اور نانا نے بدنامی ہونے پر قتل کر دیا۔

تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے باپ‘چچا اور نانا کو گرفتار کر لیا جبکہ پنچائت میں شامل دیگر تمام افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :