امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایک بار پھر مشترکہ فضائی مشقیں منسوخ کر دیں

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک اور فضائی مشقیں منسوخ کر دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خاتون ترجمان ڈیانا وائیٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع جیمز تیس اور ان کے سیول کے ہم منصب جیونگ کائیونگ کے درمیان طے پانے ولاے معاہدے کے تہت دونوں ممالک کی آنے والی مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں ’’ویجیلنٹ ایک ‘‘ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں وزراء نے ان مشقوں کو ہماری فورسز کی تیاری یقینی بنانے کے لئے تربیتی مشقوں میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ فضائی مشقیں رواں سال دسمبر میں ہونی تھی ۔ ۔