سی این جی میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کراچی سمیت ملک بھر میں خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کر دیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) سی این جی میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کراچی سمیت ملک بھر میں خود ساختہ کرائے بڑھا دیئے کراچی میں پبلک ٹرانسپوٹرز نے 20کی جگہ 40 روپے کر کے کرایہ دگنا بڑھا دیا عوام مہنگائی کے طوفان سے پریشان ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی این جی مہنگی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنی من مانی شروع کر دی اور کراچی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ما لکان نے خود ساختہ طور پرکرائے کو 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے تک دگنا کر دیا اور سندھ حکومت سمیت متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںاسکے علاوہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ملک بھر میں چلنے والی ٹرنسپورٹ کے مالکان نے کرائیوںمیں مرضی کے مطابق اضافہ کیا ہی