Live Updates

ہنڈی یا منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی سے ملک خودکفیل ہو سکتا ہے،شاہد رشید بٹ

تبدیلی کے لئے انسداد رشوت ستانی کے قوانین کو بہتر بنانا ہو گا،نئے پاکستان کے لئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،سرپرست اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہنڈی یا منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کر کے ملک کو خود کفیل بنا سکتی ہے۔سرکاری خریداریوں میں کرپشن پر قابو پا نے یا اسے کم کرکے بھی اربوں ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ہنڈی، منی لانڈرنگ یا سرکاری خریداریوں میں سے کسی ایک شعبہ میں بھی بہتری لانے سے ملک کو آئی ایم ایف سمیت کسی ملکی یا غیر ملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ سارا ملکی و غیر ملکی قرضہ بھی ادا کیا ہو جائے گا۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تارکین وطن ہر سال قانونی زرائع سے بیس ارب ڈالر پاکستانب بھجوا رہے ہیںجبکہ اتنی ہی رقم ہنڈی کے زریعے بھجوائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر بینکنگ چینل کو بھی ہنڈی کی طرح سستا اور فعال بنا دیا جائے تو حکومت کی آمدنی میں سالانہ بیس ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال پاکستان سے دس ارب ڈالر کا سرمایہ منی لانڈرنگ کے زریعے باہر جا رہا ہے جس کا راستہ روکنے سے یہ سرمایہ ملک میں ہی رہے گا جس سے اقتصادی سرگرمیاں اور روزگار بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں سرکاری ادارے سالانہ تقریباً ساٹھ ارب ڈالر کی خریداری کرتے ہیں جس میں سے تیس سے ساٹھ فیصد تک رقم کرپشن کی نزر ہو جاتی ہے ۔اگر صرف اسی شعبہ میں کرپشن پر قابو پایا جا سکے یا اسے گھٹایا جا سکے تو ملک کو کسی آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک یا دوست ممالک کی ضرورت نہیں رہے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے اور نیب کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے تبدیلی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات