فیصل آباد،ملت ایکسپریس کی تین خالی بوگیاں ریلوے لائن سے اتر گئیں

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) فیصل آباد میںملت ایکسپریس کی تین خالی بوگیاں ریلوے لائن سے اتر گئیں ‘ کراچی سے آنیوالی ملت ایکسپریس کی خالی بوگیوں کو صفائی کیلئے واشنگ لائن لایا جارہا تھا کہ طارق آباد کے قریب تین اے سی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ‘ٹریک کا بڑا حصہ اکھڑ کر الگ ہو گیا ‘ جس سے ٹرین کی روانگی پانچ گھنٹے تاخیر کاشکار ہو گئی ‘کراچی جانیوالے مسافر ریلوے اسٹیشن پر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ‘لاہور سے آنیوالی قراقر م ایکسپریس کو جھمرہ اسٹیشن پر کئی گھنٹے روکے رکھا گیا ‘ ذرائع کا کہنا ہے ٹریک کے کانٹوں میں فنی خرابی کے باعث ٹرین ٹریک سے اتری ‘ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے آنیوالی اکبر ایکسپریس رات گئے اسٹیشن پہنچی جس کیساتھ ملت ایکسپریس کی بوگیاں لگا کرٹرین کو کراچی روانہ کیا گیا ۔