حکومت زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے نہیں گرنے دیگی: ترجمان وزارت خزانہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) زرمبادلہ ذخائر میں مزید گراوٹ برداشت نہیں کی جا سکتی، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کرسمس سے قبل معاہدہ طے پا جانے کی امید کر رہی ہی, ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ذخائر 8 ارب ڈالر سے مزید نیچے نہیں گرنے دیگی.وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے مزید کسی صورت کم نہیں ہونے دے گی اور اس سلسلے میں بیرونی مالی معاونت حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں اور وصولیوں کے درمیان پاکستان کو ہرماہ 2 ارب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ ذخائر مسلسل گررہے ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت مالی معاونت حاصل کرنے کے ساتھ برآمدات بڑھانے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں پیسہ لگانے کے لیے راغب کرے۔