Live Updates

کامرس نیوز*

عمران خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں،عاطف اکرام شیخ کاروباری برادری وزیر اعظم کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے، تمام امور میں شفافیت،احتساب اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آ ئی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیںاور ملک بھر کی کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ، پر امن اورباعزت ملک بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور کاروباری برادری نے ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی سوئس بینکوں اور دیگر ممالک میں موجود کئی سو ارب ڈالر کی فوری واپسی کی خواہاں ہے جس سے ملک کے اقتصادی مسائل حل ہو جائیں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ٹیکس کا پوٹینشل جمع ہونے والے محاصل سے کئی گنا زیادہ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہو گا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اہم قتصادی معاملات سمیت تمام امور میں شفافیت،احتساب اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے جس سے ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :