فواد حسن فواد کا کل جنرل ہسپتال میں چیک اپ کرایاجائیگا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) نیب لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کو آئندہ پیر کے روز میڈیکل چیک اپ کے لئے کیمپ جیل سے جنرل ہسپتال لے جایا جائے گا۔ جہاں ان کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا جبکہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور نے فواد حسن فواد کو جنرل ہسپتال لے جانے کے لئے سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی نفری طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :