شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آبادسمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹان، بفرزون، ملیر، نیوکراچی، بورڈ آفس، پہاڑ گنج، پی آئی بی کالونی، قائد آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی، تاہم بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔دوسری جانب بجلی کے بریک ڈان کی باعث 20 پمپ بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں بجلی کا یہ تیسرا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔