کراچی کے علاقے کورنگی میں سلنڈر پھٹنے سے 7افراد زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ساتوں افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :