ہری پور میں 10نومبر کو منعقد ہونے والی محفل حمد ونعت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء)ہری پور میں 10نومبر کو منعقد ہونے والی محفل حمد ونعت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ ہری پور اور گردونواح میں بینر اور اشتہار ات لگانے کاسلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔ محفل کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

مقتدر شخصیات ، علماء کرام اور تاجر برادری سے وفد کی صورت میں ملاقات کرنے کے لیے جید علماء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جوضلع ہری پور اور اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرے ۔

گی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ گرشتہ سال منعقد ہونے والی محفل میں بھرپور پذیرائی ملی ،اس سال پہلے بہتر انتظامات کئے جائیں گے تاکہ عوام اس دینی پروگرام میں جوق درجوق شریک ہوسکیں۔تمام مکاتب فکر کے علماء و زعماء کو دعوت دی جائے گی تاکہ یہ کانفرنس پوری دنیامیں اتحاد امت کا عملی نمونہ بن سکے ۔