صحافی سہیل خان کادن دیہاڑے قتل پولیس کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، قاتل جلد گرفتارکئے جائیں، مولانا قاضی عبدالعلیم

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) خطیب مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ مولانا قاضی عبدالعلیم نے کہا ہے کہ صحافی سہیل خان کادن دیہاڑے قتل پولیس کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر صحافی بخشیش الہی کے قاتلوں کو گرفتارکرلیاجاتا تو شاید یہ افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا۔صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی برائیاں اور جرائم پیشہ عناصر کی کارستانیاں عوام کے سامنے لاتے ہیں جوکہ سماج دشمن عناصر کوناگوارگزرتی ہیں اور وہ انتہائی اقدام پر اتر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔مولانا قاضی عبدالعلیم نے کہا کہ ہری پور میں اس سے پہلے دن دیہاڑے لورہ چوک میں صحافی بخشیش الہی کو شہید کیا گیا اور تقریباًڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اس کے قاتلوں کو گرفتار کرنا تودرکنار قاتلوں کاسراغ بھی نہ لگایا جاسکے جس کی وجہ سے سماج دشمن عناصر اتنے جرات مند ہوگئے کہ اب ایک اور صحافی سہیل خان کودن دیہاڑے گولیا ں مار کر قتل کردیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں صحافیوں کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :