امریکن ائیرلائنز کا پابندی کے باوجود کیوبا کیلئے اضافی یومیہ پرواز کا اعلان

ایئرلائن نے حال ہی میں ہوانا اور میامی کے درمیان پانچویں یومیہ پرواز کا آغاز کیا ہے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکن ایئرلائنز نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہریوں کے لیے کیوبا کے سفر پر پابندی کے باوجود آئندہ سال سے ہوانا کے لیے اضافی یومیہ پرواز کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کیوبا میں امریکن ایئرلائنز کے نمائندے رامون جیمنیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلائن نے حال ہی میں ہوانا اور میامی کے درمیان پانچویں یومیہ پرواز کا آغاز کیا ہے جبکہ مئی 2019 ء میں میامی اور سانتیاگو کے درمیان نئی پرواز کا آغاز کریں گے جو ہمارا کیوبا میں ہوائی سفر کے لیے چھٹا مقام ہوگا۔

اس وقت ایئرلائنز اس جزیرے پر روزانہ 10 پروازیں چلارہی ہے جن میں سے نصف میامی اور ہوانا کے درمیان ہیں جبکہ باقی پروازیں صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں کو جاتی ہیں۔آئندہ سال ان پروازوں کی یومیہ تعداد بڑھ کر 11 ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :