نو منتخب صدر محمد افضل خان کی زیر صدارت باجوڑ چیمبر آف کامرس کے ممبران کا اہم اجلاس

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کا اہم اجلاس نومنتخب صدر محمد افضل خان کے صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں کل ہونے والے حلف برادری کی تقریب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب جرگہ ہال سول کالونی میں منعقد ہوگی جبکہ تقریب میں غضنفر بلور، الیاس بلور، فیض محمد فیض سمیت دیگر مہمانان گرامی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہمانون کا شاندار انداز میں استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر باجوڑ چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر سراج الدین خان، حاجی حبیب اللہ، حسبان اللہ خان سمیت تمام اراکین موجود تھے۔اس موقع پر سابقہ صدر لعلی شاہ پختونیار نے کہا کہ باجوڑ چیمبر آف کامرس ہمارے لیے اعزاز اور نہایت اہمیت کی حامل چیز ہے ہم آگے اس میں مزید بہترین لانے کیلئے کوشان ہیں انشاء اللہ اس کے ذریعے باجوڑ میں تجارت کی شرح مزید بہتر ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :